یمن : نامعلوم افراد کا وزیر اعظم کے ہوٹل پر راکٹ فائر، 20 فوجی شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 12:09

یمن : نامعلوم افراد کا وزیر اعظم کے ہوٹل پر راکٹ فائر، 20 فوجی شہید

یمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : یمن میں نا معلوم افراد نے وزیر اعظم کے ہوٹل پر راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں 20 فوجی شہید ہو گئے. عرب میڈیا کے مطابق عدن میں نامعلوم افراد نے یمنی نائب صدر خالد بحاح کی ’القصر ہوٹل‘ میں قائم رہائش گاہ پر تین راکٹ فائر کئے اوردستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں خالد بحاح بال بال بچ گئے لیکن یواے ای کے 20فوجیوں نے جانیں قربان کردیں جبکہ عرب ٹی وی پر نشر ہونیوالی ویڈیو میں دھواں اٹھتادکھائی دے رہاتھا۔

(جاری ہے)

العربیہ کے ذرائع کے مطابق حملے کے بعد ہوٹل میں آگ لگ گئی جبکہ یمنی نائب صدر کے جز وقتی اقامتی کمپلیکس کے اردگرد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ جنوبی یمن کے اہم شہر عدن کو جلاوطن حکومت کی واپسی کے بعد جزوقتی دارلحکومت قرار دیا گیا ہے اور کابینہ سمیت وہیں موجود ہیں۔ اسے سرکاری فوج نے جولائی کے دوران حوثی باغیوں سے آزاد کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :