دبئی : سانحہ بلدیہ ٹاون کی از سر نو تحقیقات کے لیے ٹیم دبئی پہنچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 اکتوبر 2015 14:18

دبئی : سانحہ بلدیہ ٹاون کی از سر نو تحقیقات کے لیے ٹیم  دبئی پہنچ گئی

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اکتوبر 2015 ء): سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی از سر نو تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کراچی سے دبئی پہنچ گئی، ٹیم دبئی میں فیکٹری مالکان کا بیان ریکارڈ کرے گی.تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے کراچی کے امن کیلئے بلدیہ کیس کو انتہائی اہم قرار دیا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے امن کیلئے بلدیہ کیس کی گتھی سلجھنا ضروری ہے۔جان کو درپیش خطرے کے پیش نظر بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری کے مالکان نے دبئی میں بیان ریکارڈ کرانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کیلئے وہ لندن اور کینیڈا سے دبئی پہنچے ہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق فیکٹری مالکان کا بیان ہی مقدمے کے حتمی تعین میں مددگار ثابت ہوگا.