احتساب عدالت نے فراڈ کیس سے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کا نام خارج کردیا

پیر 5 اکتوبر 2015 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) احتساب عدالت نے فراڈ کیس سے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کا نام خارج کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قاسم ضیاء نے احتساب عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ رقم کی واپسی کے حوالے سے پلی بارگیننگ ہوچکی ہے 80لاکھ روپے ادا کردیئے ہیں باقی ایک کروڑ 22لاکھ بھی ادا کردیئے جائینگے‘ پلی بارگیننگ کی درخواست پر ہی ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی اب کیس میں مزید نام شامل رکھنے کا کوئی جواز نہیں جس پر عدالت نے فراڈ کیس سے قاسم ضیاء کا نام خارج کردیا۔

متعلقہ عنوان :