اسلام آباد: کپتان کی سالگرہ، اہلیہ ریحام خان کے ٹویٹس نے تمام افواہوں‌ کو جھٹلا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 اکتوبر 2015 11:30

اسلام آباد:  کپتان کی سالگرہ، اہلیہ ریحام خان کے ٹویٹس نے تمام افواہوں‌ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اکتوبر 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان آج اپنی 63ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ جس پر ان کی اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہیں مبارک باد بھی دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا ہے کہ یہ سال کا سب سے بڑا دن ہے. خان صاحب آج 63برس کے ہوگئے، اللہ انہیں صحت اور خوشیوں سے بھرپور لمبی زندگی دے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سالگرہ کے دن کا آغاز ختم قرآن سے کیا جائے گا اور لوگوں کی جانب سے ارسال کیے گئے پیغامات اور نیک خواہشات کا بھی شکریہ ادا کیا ہے. ٹویٹر پر دئے گئے ریحام خان کے اس پیغام کو ان کے اور عمران خان کے پرستاروں کی جانب سے خوب سراہا گیا جبکہ متعدد مرتبہ ری ٹویٹ بھی کیا گیا.