لاہور : جماعت اسلامی نے این اے 122 اور پی پی 147 پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 اکتوبر 2015 11:23

لاہور : جماعت اسلامی نے این اے 122 اور پی پی 147 پر پاکستان تحریک انصاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اکتوبر 2015 ء) : جماعتٍ اسلامی نے این اے 122 اور پی پی 147 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا. امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود کا کہنا ہے کہ ہم مل جُل کر الیکشن لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں امید کے پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی.

(جاری ہے)

حکمران اختیارات کو نچلی سطح پرر منتقل نہیں کررہے، پی ٹی آئی کی حمایت سے متعلق مشاورت کی ، دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی حمایت پر ان کے مشکور ہیں، جماعت اسلامی نے حق کا ساتھ دیا، جماعت اسلامی کی حمایت کے ساتھ 11 اکتوبر کو پی ٹی آئی کو فتح حاصل ہو گی. انہوں نے کہا کہ این اے 122 میں حلقے کا نہیں پورے پاکستان کا الیکشن ہے.