کراچی،کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے والے میاں بیوی گرفتار

پیر 5 اکتوبر 2015 11:21

کراچی،کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے والے میاں بیوی گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں حساس اداروں نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے والے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔بلوچ کالونی کے علاقے میں حساس اداروں نے مقامی کوچنگ سنٹر میں کارروائی کر کے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کوچنگ سینٹر کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

میاں بیوی بیرون ملک دہشتگرد تنظیم کیلئے فنڈز جمع کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران میاں بیوی کے زیر استعمال موبائل فون بھی تحویل میں لے لیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیئے گئے افراد دہشتگرد تنظیم کے سہولت کار ہیں۔ جو بیرون ملک دہشتگرد تنظیم کو مالی معاونت فراہم کر رہے تھے۔ بلوچ کالونی میں ہونیوالی اس کارروائی کی کسی اعلیٰ افسر نے تصدیق یا تردید نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :