سانحہ منیٰ :شہید پاکستانیوں کی تعداد 76 ہوگئی

پیر 5 اکتوبر 2015 11:03

سانحہ منیٰ :شہید پاکستانیوں کی تعداد 76 ہوگئی

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر2015ء) شہدا میں سے 47 کی شناخت ہوگئی ، سب کو سعودی عرب میں سپرد خاک کر دیا گیا ، 60 حجاج کرام تاحال لاپتہ ہیں منی ٰ منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 76 ہو گئی ۔ وزرت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 47 کی شناخت ہوچکی ہے اور سب کو سعودی عرب میں ہی سپرد خاک کردیا گیا ہے تاہم ابھی بھی 60 حاجی لاپتہ ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور نے منیٰ حادثے میں شہید حاجیوں کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد بڑھ کر 76 ہو گئی ۔ ان میں سے 47 کی تصدیق رشتہ داروں اور عینی شاہدین کے ذریعہ ہو چکی ہے ۔وزارت کا کہنا ہے کہ حادثے کے سات زخمی ابھی بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ چالیس کو فارغ کردیا گیا ہے ۔ سرکاری سکیم کے تحت جانے والے 8 حاجی اور نجی کوٹہ کے تحت جانے والے 15 اورسعودی عرب میں مقیم 11 پاکستانی حجاج لاپتہ ہیں ، 2626 حجاج کرام کے رشتے داروں نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ کی ۔