Live Updates

حکومت نے” مولانا فضل الرحمان “کو مزید مہنگا کردیا ہے ،عمران خان

اتوار 4 اکتوبر 2015 23:55

حکومت نے” مولانا فضل الرحمان “کو مزید مہنگا کردیا ہے ،عمران خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ”فضل الرحمان“ پر 50 فیصد جی ایس ٹی لگا کر اس کو اور مہنگا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پاکستان تحر یک انصاف کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا رہتا ہے اور یہی وجہ کے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے جب سے مو لا نا فض الرحمان کو ”مولانا ڈیزل “کے نام سے پکار ا ہے تب سے تحریک انصاف کے کارکنان کو مولانا فضل الرحمان کا حقیقی نام بھول گیا ہے اور اب تحریک انصاف انہیں ”مولانا ڈیزل “کے نام سے پکارتے ہیں۔

سمن آباد میں جلسے کے دوران عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت بڑھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ”فضل الرحمان“ پر پچاس فیصد جی ایس ٹی لگا کر اس کو اور مہنگا کر دیا ہے۔اس موقع پر جلسے میں موجود کارکنان نے ”مولانا ڈیزل“کے نعرے بھی لگائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :