Live Updates

عمران خان کے وزیراعظم پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، شیخ رشید نواز شریف کے چمچے اور ان کے بچوں کو فٹبال کھلاتے تھے ، فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں شیخ رشید نے ماں کی قسم کھا کر کہا تھا کہ مجھ پر ماں کا دودھ معاف نہ ہو اگر میں میاں صاحب کا ساتھ چھوڑ دوں ، ریلوے کا بیڑا غرق ہونے کے بھی شیخ رشید ذمہ دار ہیں ، (ن) لیگ کارکردگی کی بنیاد پر این اے 122 میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 4 اکتوبر 2015 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم نواز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، شیخ رشید وزیراعظم نواز شریف کے چمچے اور ان کے بچوں کو فٹبال کھلاتے تھے ، فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں شیخ رشید نے ماں کی قسم کھا کر کہا تھا کہ مجھ پر ماں کا دودھ معاف نہ ہو اگر میں میاں صاحب کا ساتھ چھوڑ دوں ، ریلوے کا بیڑا غرق ہونے کے بھی شیخ رشید ذمہ دار ہیں ، (ن) لیگ کارکردگی کی بنا پر این اے 122 میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔

اتوار کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مکالمہ بازی میں پھولوں کی سیج نہیں ہوتی بلکہ ایک دوسرے پر الزامات لگائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے میں عمران خان کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف پر ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 122 کے ضمنی انتخابات کو بنیاد بنا کر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں اور غلط پیغام دیا جارہا ہے ۔

عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید وزیراعظم نواز شریف کے چمچے اور ان کے بچوں کو فٹبال کھلاتے تھے ، فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں شیخ رشید نے ماں کی قسم کھا کر کہا تھا کہ مجھ پر ماں کا دودھ معاف نہ ہو اگر میں میاں صاحب کا ساتھ چھوڑوں ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ ریلوے کا بیڑا غرق کرنے کے ذمہ دار بھی شیخ رشید ہیں ، ان کے دور میں ریلوے میں کروڑوں کی کرپشن ہوئی مگر اس کی کوئی تحقیقات نہیں کرائی گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات