Live Updates

شکست کے ڈر سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘ نوجوان دھر نے کی سیاست سے نفر ت کرتے ہیں ‘(ن) لیگ،نے تحریک انصاف کے سربراہ کو یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر انتخابی مہم چلانے پر مجبور کر دیا ہے ‘ عمران خان اور ان کی پارٹی کو اگر لاہور کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی تو انہیں چاہئے کہ وہ بنی گالہ سے باہر نہ نکلا کریں‘ عمران خان اور ان نامزد امیدوار عبدالعلیم 11 اکتوبر کو بڑی شکست سے دوچار ہوں گے ،جب لاہور کے شیر جاگتے ہیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں‘ تحریک انصاف کے جلسے میں پانچ اضلاع سے لوگ لائے گئے پھر بھی کل دس ہزار لوگ جمع نہ ہو سکے‘ عمران خان جلسے کی ناکامی پر اپنے عہدیداروں پر برستے رہے مگر یہ ان کا نہیں عمران خان کا قصور ہے‘ عمران خان کے جلسے میں سب سے زیاہ مضحکہ خیز بات علیم خان اور جہانگیر ترین کا لوگوں پر بددیانتی کے الزامات لگانا ہے‘قبضہ مافیا اور قرضے معاف کروانے والے تحریک انصاف کے سرکردہ لوگ بن چکے ہیں‘خواجہ سعد رفیق ‘زعیم حسین قادری اور سردار ایاز صادق کا خطاب

اتوار 4 اکتوبر 2015 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر راہنماؤں نے کہا ہے کہ شکست کے ڈر سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں پاکستان کے نوجوان دھر نے کی سیاست سے نفر ت کرتے ہیں ‘ تحریک انصاف کے سربراہ کو یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر انتخابی مہم چلانے پر مجبور کر دیا ہے ‘ عمران خان اور ان کی پارٹی کو اگر لاہور کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی تو انہیں چاہئے کہ وہ بنی گالہ سے باہر نہ نکلا کریں‘ عمران خان اور ان نامزد امیدوار عبدالعلیم 11 اکتوبر کو بڑی شکست سے دوچار ہوں گے کیونکہ جب لاہور کے شیر جاگتے ہیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں‘ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں پانچ اضلاع سے لوگ لائے گئے مگر پھر بھی کل دس ہزار لوگ جمع نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز لاہور میں ضمن انتخابات کے حوالے سے جلسوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری ‘(ن) لیگ کے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں امیدوار سردار ایاز صادق ‘پنجاب حکو مت کے تر جمان سید زعیم حسین قادری بھی تحر یک انصاف کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر لاہور میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان اور ان نامزد امیدوار عبدالعلیم 11 اکتوبر کو بڑی شکست سے دوچار ہوں گے کیونکہ جب لاہور کے شیر جاگتے ہیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جھوٹ اور الزام کی سیاست مسلم لیگ ن کے ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتی، لاہور ہمارا شہر ہے جہاں ترقی کے کام کروا کر ہم نے عوام کی حالت بدل ڈالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق نے پہلے بھی عمران خان کو شکست دی اب بھی عمران خان کے امیدوار کو ہی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اسی سپیکر سے حلف لئے تھے اور اسی کو جعلی سپیکر قرار دیتے رہے، اگر اسمبلی اور سپیکر جعلی تھا تو کیونکر اسی اسمبلی میں جاے کیلئے بیتاب ہیں؟۔

پنجاب حکومت کے تر جمان زعیم حسین قادری نے لاہور میں عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت لاہور اور اس سے متصل اضلاع شیخوپورہ‘ گوجرانوالہ‘ اوکاڑہ اور ننکانہ سے پوری کوشش کے باوجود 10 ہزار آدمی بھی اکٹھے نہیں کر سکے۔ لاہور شہر نوازشریف کے متوالوں کا شہر ہے ‘ اس کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ ہے اور یہاں صرف نوازشریف کے متوالے ہی بستے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسے کی ناکامی پر اپنے عہدیداروں پر برستے رہے مگر یہ ان کا نہیں عمران خان کا قصور ہے۔ پاکستان کے لوگ اس ملک میں مہذب سیاست کی ترغیب کو پسند کرتے ہیں۔ جھوٹ اور الزام کی سیاست عوام پہلے ہی رد کر چکے ہیں۔ آج کا جلسہ ثابت کرتا ہے کہ ن لیگ عوام میں کس حد تک مقبول ہے۔ عمران خان کے جلسے میں سب سے زیاہ مضحکہ خیز بات علیم خان اور جہانگیر ترین کا لوگوں پر بددیانتی کے الزامات لگانا ہے۔

قبضہ مافیا اور قرضے معاف کروانے والے تحریک انصاف کے سرکردہ لوگ بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے تو وعدہ کیا تھا کہ وہ جلسے میں کوئی نئی بات کریں گے ۔ لیکن عوام اور میڈیااس بات کے گواہ ہیں کہ ماسوائے جھوٹے الزامات دہرانے کے کوئی نئی بات نہیں کی گئی۔ عمران خان صاحب پہلے اپنے پارٹی کارکنان کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب تو دیں۔

قوم جاننا چاہتی ہے کہ شوکت خانم کے فنڈز جن کی تعداد کروڑوں میں نہیں اربوں میں ہے‘ ان کو ذاتی کاروبار میں کس نے لگایا؟ سید زعیم حسین قادری نے مزید کہا کہ عمران خان کس منہ سے کسانوں کی بدحالی کا ذکر کرتے ہیں؟ عمران خان نے کسان پیکج الیکشن کمیشن کے ذریعے رکوا دیا ہے۔ عمران خان جواب دیں اس پیکج کے ثمرات غریب کسانوں کے لئے تھے جو اب اس پیکج سے فائدہ نہیں اٹھا پائیں گے۔

کیا اب عمران خان کسانوں کو بیرون ملک سے اکٹھے کئے گئے چندے سے امداد دیں گے؟ عمران خان جواب دیں کہ جلسے میں 5 کروڑ روپے خرچ کر کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں کیوں اڑائی گئیں؟ عمران خان اب بھی خواب غفلت سے نہ جاگے تو 11 اکتوبر کو عوام ان جھنجھوڑ کر جگا دیں گے۔این اے 122 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شکست کے ڈر سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ کو یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر انتخابی مہم چلانے پر مجبور ہو گیا ہے۔

انتخابی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کو اگر لاہور کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی تو انہیں چاہئے کہ وہ بنی گالہ سے باہر نہ نکلا کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو اتنی ترقی دی ہے اب مزید بھی کام کروائیں گے ، اورنج ٹرین سروس اور میٹرو سروس لاہور کی پہچان بنیں گی ۔ انہوں نے اس موقع پر علیم خان کو بھی ہدف تنقید بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیسوں سے الیکشن جیتے جاتے تو علیم خان یہ الیکشن بھی جیت جاتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات