مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کا جھڑپ کے دوران جیش محمد کے 2 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اتوار 4 اکتوبر 2015 23:33

سری نگر/ نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) بھارتی فو ج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جھڑپ کے دوران جیش محمد کے 2 مجاہد ین کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے تریل کے گاؤں ہری میں مشتبہ افراد کے چھپے ہونے کی اطلاع پر پولیس ا ور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تو ان پر فائرنگ شروع ہوگئی۔

جوابی فائرنگ میں دو انتہاپسند ہلاک ہوگئے جن کی شناخت عادل پٹھان اور برمی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی پولیس اونتی پورہ ارشاد احمدنے الزام عا ئد کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والے ان افراد کا تعلق جیش محمد سے تھا۔ واضح رہے کہ بھارت جیش محمد جموں و کشمیر ، دہلی میں پارلیمنٹ میں حملوں پر ملوث ہونے کا الزام لگاتا رہا ہے ۔