بنوں،جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں3 مبینہ شدت ہلاک

اتوار 4 اکتوبر 2015 23:33

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) جانی خیل میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں تین مبینہ شدت ہلاک تعلق مقامی شدت پسند تنظیم اختر محمد گروپ سے ہے ذرائع کے مطابق ضلع بنوں کا نیم قبائلی علاقہ جانی خیل ہندی خیل سے فورسز کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ شدت پسند علاقہ میں موجود ہیں اور دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس پر فورسز نے فوری طور پر علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کی اس دوران علاقہ میں موجود شدت پسندوں اور فورسز کے جوانوں کے درمیان جھڑپ واقع ہوئی فورسز کی فائرنگ سے 3مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ذرائع کے مطابق مارنے والے شدت پسندوں کا مقامی شدت پسند تنظیم اختر محمد گروپ سے ہیں تاہم کاروائی کے دوران فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہواہے۔

متعلقہ عنوان :