وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر آواز اٹھاناپوری قوم اور کشمیریوں کیلئے باعث فخر ہے،وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کو پوری امت مسلمہ میں سراہا جا رہا ہے،گورنر گلگت بلتستان و فاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرکا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 4 اکتوبر 2015 23:33

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان و فاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر آواز اٹھاناپوری قوم اور کشمیریوں کے لیے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو شاہ کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک کسی بھی حکمران نے کشمیریوں اور امت مسلمہ کے مسائل کو اس انداز میں پیش نہیں کیاجس طرح وزیر اعظم نے جرات اورجامع انداز میں ان مسائل کو اجاگر کیا ہے اور ان کے ان جرات مندانہ اقدام کوپوری امت مسلمہ میں انتہای سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں باور کروانے سے یہ مسائل اور بھی کھل کر اجاگر ہوے ہیں جس سے آنے والے دنوں میں ان مسائل کے حل کے لیے عالمی رائے عامہ ہموار ہ کرنے میں بہت مدد ملے گی ۔ شاہ کوٹ میں منقعدہ اس جلسہ عام میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اوراس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد نے بھی خطاب کیا اور ملکی ترقی اور حکومتی پالیسیز کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔