امریکی رکن کانگریس کانوازشریف کے دورہ امریکہ پرخیر مقدمی قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ

اتوار 4 اکتوبر 2015 23:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی وزیراعظم محمد نواز شریف کے رواں ماہ کے آخر میں دورہ امریکہ کے موقع پر اْن کا خیر مقدم کرنے کے حوالے سے ایک قراردار کانگریس میں پیش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد میں پا کستانی وزیر اعظم کو دورہ امر یکا کے لیئے خو ش آ مد ید کہا جا ئے گا جبکہ پا ک امر یکا تعلقات کو مستحکم اور مضبوط کر نے کی ضرورت پر زور دیا جا ئے گا۔

وزیراعظم نواز شریف صدر براک اوباما کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں اْنہیں اس دورے کی دعوت صدر اوباما کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے اگست میں دی تھی۔وزیراعظم نواز شریف واشنگٹن میں صدر اوباما، کابینہ کے اہم ارکان اور خارجہ پالیسی سازوں سے ملاقاتیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :