دیگر جانوروں کی طرح گائے بھی ایک جانور ہے جو کسی کی ماں نہیں ہو سکتی ‘اگر میں گائے کا گوشت کھانا چاہوں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا بنارس ہندو یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب
اتوار 4 اکتوبر 2015 23:32
بنارس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ دیگر جانوروں کی طرح گائے بھی ایک جانور ہے جو کسی کی ماں نہیں ہو سکتی ۔ حال ہی میں دادری میں بڑا گوشت کھانے کے شبہ میں ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کرنے کے واقعے کے بارے میں ان کاکہنا ہے کہ اس کے پس پردہ سیاسی عوامل کارفرما ہیں۔
بھا رتی میڈ یا کی رپورٹ کے مطابق بنارس ہندو یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران سابق جسٹس کا کہنا تھا کہ گائے فقط ایک جانور ہے اور کسی شخص کی ماں نہیں ہو سکتی، اگر میں گائے کا گوشت کھانا چاہوں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں، پوری دنیا میں لوگ بڑا گوشت استعمال کرتے ہیں، اگر میں بھی کھانا چاہوں تو مجھے کون روک سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے بھی بیف کھایا ہے اور اس میں کوئی نقصان نہیں ہے۔
پوری دنیا میں جو لوگ بڑا گوشت کھاتے ہیں کیا وہ برے ہیں اور صرف ہم (بھارت میں) جو یہ نہیں کھاتے نیک اور پارسا ہیں۔ اس میں کونسی برائی ہے اگر لوگ بیف کھاتے ہیں، میں خود بھی کھاتا ہوں اور آئندہ بھی کھاتا رہوں گا۔ سابق جج نے دادری میں ہونے والے پرتشدد واقعے کی سخت مذمت کی اور اس میں ملوث لوگوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے میڈیا اور دیگر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک مندر کے اندر سے اعلان کیا گیا کہ ایک شخص نے بڑا گوشت کھایا ہے جس کے بعد ہجوم نے گھر پر دھاوا بول کر ایک شخص کو ہلاک کر دیا، اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ ایک شخص کو صرف افواہ کے نتیجے میں قتل کر دیا جائے اور اس کی کوئی اور وجہ نہ ہو، ملزمان کو جلد از جلد سخت سزا دینی چاہیے۔ بعد ازاں کاٹجو کے بیان پر متعدد طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیااور ان کیخلاف نعرے بازی کی۔ انہیں اس وقت روکنے کی کوشش بھی کی گئی جب وہ سیمینار ہال کی طرف جا رہے تھے تاہم سکیورٹی گارڈز نے انہیں اپنے حصار میں لے کر کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.