کراچی ، پولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

اتوار 4 اکتوبر 2015 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن کلا کوٹ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پولیس مقابلے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق پولیس نے رات گئے لیاری کے علاقے میں لیاری گینگ وار کے رکن ناصر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مقابلے میں ملزم مارا گیا،دوسری کارروائی میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 30 سالہ نوید اور35 سالہ ارشد ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق پولیس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا ہے اور ملزمان 30 سے ذائد مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،جن میں بھتہ وصولی کی وارداتیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :