Live Updates

نوازشر یف پر کر پشن کے12‘ خورشید شاہ‘ شہبا زشر یف اور وزیرخزانہ پر 1/1کیس ہے‘ جب حکمران خود کر پشن میں ملوث ہوں تو وہ کر پشن کیسے ختم کر یں گے ؟ تحر یک انصاف وہ واحد جماعت ہے جسکی ڈکشنری میں ”ہار“قبول کرنا نہیں لکھا‘ہمیں پتہ چلا ہے (ن) لیگ نے خواتین کے پولنگ اسٹیشنوں اور ووٹوں کے ”ڈبوں “کی الیکشن کمیشن تک منتقلی کے دوران دھاندلی کر نا ہے ، نوازشر یف سن لیں ہم نے آپکی دھاندلی روکنے کی مکمل تیاری کر لی ہے ‘(ن) لیگ اقتدار میں آکر ”امیر “اور عوام ”غر یب “ہو جاتی ہے ‘35کروڑ رائے ونڈ کے محالات کی دیواروں پر خرچ ہونگے اورمغل اعظم نوازشریف نے777جہاز بھی مانگ لیا ہے جس پر25کروڑ خر چ ہوں گے‘ 2008میں ہر پاکستانی 38ہزار اور آج 1لاکھ1ہزار کا مقروض ہے ‘نوازشر یف جم خانہ میں جب بھی کر کٹ کھیلتے آؤٹ ہوجاتے تو ایمپائر ”نوبال “قرار دے دیتا ، لودھراں میں بھی جب آؤٹ ہوئے تو سٹے لے آئے، انکا نام ”نورا لیگ “نہیں ”سٹے آرڈر لیگ “رکھنا دینا چاہیے ‘تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جسکی ”ڈکشنری “میں ہارماننا نہیں لکھا ‘نوازشر یف جم خانہ میں جب بھی کر کٹ کھیلتے تو ایمپائر کو ساتھ ملا لیتے ‘نوازشر یف آؤٹ ہوجاتے تو ایمپائر ”نوبال “قرار دیں دیتا اور لودھران میں بھی جب آؤٹ ہوئے تو سٹے لیں آئے میں سمجھتاہوں کہ انکا نام ”نورا لیگ “نہیں ”سٹے آرڈر لیگ “رکھنا دینا چاہیے ‘پاکستان نے یور و بونڈ کی شکل میں حکمرانوں نے مہنگے قر ضے لیے سستے قر ضے واپس لینے کیلئے ملک میں نوازشر یف جیسے ارب پتی نے گزشتہ سال صرف5ہزار ٹیکس دیا ہے‘ہم پاکستان کوفلاحی ریاست بنائیں گے،تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا لاہور میں جلسے سے خطاب

اتوار 4 اکتوبر 2015 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمر ان خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف پر کر پشن کے نیب میں12‘ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ‘وزیر اعلی شہبا زشر یف اور وزیرخزانہ کے خلاف نیب میں کر پشن کا 1/1کیس ہے جب حکمران خود کر پشن میں ملوث ہوں تو وہ کر پشن کیسے ختم کر یں گے ؟ تحر یک انصاف وہ واحد جماعت ہے جسکی ڈکشنری میں ”ہار“قبول کرنا نہیں لکھا‘ہمیں پتہ چلا ہے (ن) لیگ نے خواتین کے پولنگ اسٹیشنوں اور ووٹوں کے ”ڈبوں “کی الیکشن کمیشن تک منتقلی کے دوران دھاندلی کر نا ہے لیکن نوازشر یف سن لیں ہم نے آپکی دھاندلی روکنے کی مکمل تیاری کر لی ہے ‘(ن) لیگ اقتدار میں آکر ”امیر “اور عوام ”غر یب “ہو جاتی ہے ‘35کروڑ رائے ونڈ کے محالات کی دیواروں پر خرچ ہونگے اورمغل اعظم نوازشریف نے777جہاز بھی مانگ لیا ہے جس پر25کروڑ خر چ ہوں گے‘ 2008میں ہر پاکستانی پر38ہزار اور آج 1لاکھ1ہزار کا مقروض ہے ‘نوازشر یف جم خانہ میں جب بھی کر کٹ کھیلتے آؤٹ ہوجاتے تو ایمپائر ”نوبال “قرار دے دیتا اور لودھراں میں بھی جب آؤٹ ہوئے تو سٹے لے آئے میں سمجھتاہوں کہ انکا نام ”نورا لیگ “نہیں ”سٹے آرڈر لیگ “رکھنا دینا چاہیے ‘تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جسکی ”ڈکشنری “میں ہارماننا نہیں لکھا ‘نوازشر یف جم خانہ میں جب بھی کر کٹ کھیلتے تو ایمپائر کو ساتھ ملا لیتے ‘نوازشر یف آؤٹ ہوجاتے تو ایمپائر ”نوبال “قرار دیں دیتا اور لودھران میں بھی جب آؤٹ ہوئے تو سٹے لیں آئے میں سمجھتاہوں کہ انکا نام ”نورا لیگ “نہیں ”سٹے آرڈر لیگ “رکھنا دینا چاہیے ‘پاکستان نے یور بونڈ کی شکل میں حکمرانوں نے مہنگے قر ضے لیے سستے قر ضے واپس لینے کیلئے اس ملک میں نوازشر یف جیسے ارب پتی نوازشر یف نے گزشتہ سال صرف5ہزار ٹیکس دیا ہے‘ہم پاکستان کوفلاحی ریاست بنائیں گے اور نئے پاکستان میں ہم نے نظام لائیں ‘خیبر پختونخواہ میں نیب وزیر اعلی کو بھی پکڑسکتی ہے ہم پورے ملک میں ایساہی احتساب کا نظام لائیں گے وہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے سمن آباد میں تحر یک انصاف کے جلسے سے خطاب اور تحر یک انصاف کی سنٹر ل ایگز یکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک ‘پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور ‘عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد ‘سنٹر ل آرگنائز تحر یک انصاف جہا نگیر خان تر ین ‘ریحام خان ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘تحر یک انصاف لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود‘قومی اسمبلی کے امیدوار عبد العلیم خان ‘شعیب احمد صدیقی ‘تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر کی اہلیہ بیگم پر وین سرور ‘شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ‘اراکین اسمبلی سعدیہ سہیل ‘ڈاکٹر نوشین حامد ‘میاں اسلم اقبال سمیت تحر یک انصاف کے ہزاروں کا رکنان موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہم جس مقصد کیلئے پاکستان بنا اس کی بنیاد عد ل اور انصاف پر مبنی ہے اور پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے اور عدل وانصاف یہ ہے کہ معاشرہ انکو لوگوں کی ذمہ دار لیتا ہے جو کمزور ہے اور انکی کوئی بات نہیں سنتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور جو کئی سال لند ن میں رہے ہیں اور آجکل تحر یک انصاف میں ہے اور پارٹی سیکرٹر یٹ میں لوگوں کو (ن) لیگ کی دھاندلی روکنے کی ٹر یننگ دے رہے ہیں اگر یہ لندن میں ہو تا تو یہ صرف کارکنوں کو انتخابات کے روز ووٹ ڈالنے کیلئے ٹر یننگ دیتے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھاندلی کا نظام ہے میرے اس حلقے میں2013میں بدتر ین دھاندلی ہوئی اور مجھے انصاف لینے کیلئے 26لاکھ الیکشن کمیشن کو دینے پڑ ے وکلاء کی فیس الگ ہیں جسکے بعد میرے حلقے میں دھاندلی ثابت ہوئی مگر کسی کو کوئی سزا نہیں ہوئی کیونکہ جو الیکشن کمیشن2013کی دھاندلی میں ملوث ہے وہ آج بھی موجود ہے اور جن ممالک میں دھاندلی ہو تی ہے وہاں کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو جا تا ہے عوام11کو میرے لیے نہیں اپنے مستقبل کیلئے باہر نکلیں اور تحر یک انصاف کو کا میاب کر یں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے دن کہہ دیا تھا کہ میر ے حلقے میں دھاندلی ہوئی کیونکہ (ن)لیگ ایمپائروں کے ساتھ ملکر جیتی ہے ‘(ن) لیگ کو کبھی مینار پاکستان پر جرات نہیں کی پاکستان میں یہ کیسی جمہو ریت یہاں عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور جیت (ن) لیگ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے وہ لوگ جو ہمارے ساتھ شامل ہو چکے ہیں وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ (ن) لیگ کیسی دھاندلی کرتی ہے اور ہم پر آج یہ انکشاف ہوا ہے کہ (ن) لیگ خواتین کے پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کر یگی اور جب پولنگ اسٹیشن سے ڈبے الیکشن کمیشن کے پاس جاتے ہیں تو راستے میں ووٹوں کی ”ڈوبوں“پر جادو ہو تا ہے اس لیے ہم الیکشن کمیشن سے کہہ رہے کہ وہ پو لنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوجی اہلکار تعینات کر نے کے ساتھ ساتھ ووٹوں کے ڈوبوں کے ساتھ بھی ایک ایک فوجی اہلکار کو گاڑی میں ڈیوٹی کیلئے تعینات کر یں ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف جم خانہ میں جب بھی کر کٹ کھیلتے تو ایمپائر کو ساتھ ملا لیتے اور جب نوازشر یف آؤٹ ہوجاتے تو ایمپائر ”نوبال “قرار دیں دیتا اور لودھران میں بھی جب آؤٹ ہوئے تو سٹے لیں آئے میں سمجھتاہوں کہ انکا نام ”نورا لیگ “نہیں ”سٹے آرڈر لیگ “رکھنا دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا میں نے4حلقوں میں ووٹوں کی تصد یق کی بات کی نواز شر یف بتائے کیا یا جائزمطالبہ نہیں تھا ؟اور تحر یک انصاف وہ واحد جماعت ہے جسکی ڈکشنری میں ”ہار“قبول کر نہیں لکھا ۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان تیار ہوجائے ہم نے 11اکتوبر کے بعد ان لوگوں کو انصاف کے کٹہر ے میں کھڑا کر نا ہے جنہوں نے اس حلقے 53ہزار جعلی ووٹ ڈالیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں انتخابی نظام ٹھیک نہیں ہو گا اس وقت تک چور اور ڈاکوؤں اسمبلیوں میں آتے رہے ہیں اور ہم ملک میں نظام کو بدلے گے جسکے بعدنوجوان بھی ملکی تقدیر بدلنے کیلئے اسمبلیوں میں آسکیں گے ۔

انہوں نے کہا دنیا میں40فیصد پٹر ول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے مگر یہاں قیمتیں اوپر جا رہی ہے اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے اور نیپرا کی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے عوام کو بجلی کے بلوں میں70فیصد اضافے بل بجھوائے ہیں ۔ انہوں نے کہا نوازشر یف6ویں مرتبہ پنجاب میں حکو مت میں ہے اور تیسری مر تبہ وزیر اعظم بنے کیا آپ کا یہ تجر بہ ہے ؟شہبا زشر یف بھی کہتے رہے ہیں اگر بجلی کی لوڈشیڈ نگ 6ماہ میں ختم نہ کی تو میرانام بدل دینا کارکن انکا نام سوچے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کتنی اور باریاں لیں گی اور قوم سے مزید کتنے جھوٹے بولیں گے ؟۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار میں آکر ”امیر “اور عوام ”غر یب “ہو جاتی ہے ‘35کروڑ رائے ونڈ کے محالات کی دیواروں پر خارچ ہونگے اورمغل اعظم نوازشریف نے777جہاز بھی مانگ لیا ہے جس پر25کروڑ خر چ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بر طانیہ جہاں کی آمدن50اسلامی ممالک کے برابر ہیں مگر وہاں بھی وزیر اعظم ایسا کام نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ 2008میں ہر پاکستانی پر38قر ضہ تھا آج ہر پاکستانی پر1لاکھ1ہزار قر ضہ ہو چکا ہے اور یہ وجہ سے ہو رہا ہے کہ آمد ن ہو نہیں رہی صرف حکمران بڑ ے بڑے منصوبوں کیلئے قر ضہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں پر پوانٹ6فیصد ٹیکس اور ریلوے ملازمین کے گھر وں پر بھی5فیصد ٹیکس لگا دیا ہے اور جب تک ہم پیسے والوں سے ٹیکس نہیں لیں گے ہم اقتدار میں ٹیکس آکر بڑھائیں گے نہیں بلکہ ہر پیسے والے سے ٹیکس لیں گے لوگ ہم کو ٹیکس دیں گے کیونکہ انکو پتہ ہے کہ ان کا ٹیکس چوری نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یور بونڈ کی شکل میں حکمرانوں نے مہنگے قر ضے لیے سستے قر ضے واپس لینے کیلئے اس ملک میں نوازشر یف جیسے ارب پتی نوازشر یف نے گزشتہ سال صرف5ہزار ٹیکس دیا ہے۔تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا پنجاب کو جیتنے کیلئے سب سے پہلے لاہور کو جیتنا ہو گا اور تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہم عمران خان کی قیادت میں اس جنگ میں ضرور کا میاب ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو ورننگ دینا چاہتاہوں کہ وہ دھاندلی کر نے سے باز رہے ہیں ورنہ انکا راستہ روکیں گے اور حکمرانوں کی دھاندلی کے تمام منصوبوں کو ناکام نہیں بنادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 11اکتوبر کا دن یہاں کے عوام کے پاس ایک موقعہ ہے کہ وہ نااہل حکمرانوں کے خلاف باہر نکلے اور ”بلے “پر مہرلگا کر تحر یک انصاف کو کا میاب کر یں اور عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ہی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو اس ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے جو وعدے کیے تھے ان پر آج تک عمل نہیں کیا اور عام انتخابات میں انکی دھاندلی بھی پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور سب کو پتہ چل گیا ہے کہ (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے ہی کا میابی ہو کراقتدار میں آئی ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ سردار ایاز صادق نے 2سال تک مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا اور سپیکر نے مجھے بولنا نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام نے سردار ایاز صادق کی بولتی بند کر دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ (ن) لیگ دھاندلی کر یگی مگر (ن) لیگ کے ساتھ اتنا بڑا دھاندلا ہونے جا رہا ہے جسکی کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کیک چور 5سال تک اقتدار میں رہے اب بیکری چور اقتدار میں آچکے ہیں ‘موجودہ حکمران چور اورڈاکوں ہیں اور نندی پورا منصوبہ بھی ایسے کمپنی کو دیا جس ریلوے کے انجنوں کے حوالے سے بلیک لسٹ ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خان خاقان عباسی کہتے ایل این جی کا ریٹ طے نہیں ہو امگر10جہاز ایل این جی کی آچکے ہیں شاہدخاقان عباسی بتائے کیا یہ آپ کے باپ کا مال ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اپنی دولت باہر لیکر جاتے ہیں اپنے محل او ر جا ئیدایں بناتے ہیں اور نوازشر یف5ہزار ٹیکس دیتے ہیں مگر ان سے زیادہ ٹیکس پی ٹی وی کا ملازم ٹیکس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور والوں نے مفاد رپر ستی کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹ دےئے تو پھر کبھی پاکستان نہیں بد لے اور کسانوں کو گندم12سو سے زیادہ میں فر وخت نہیں ہوگی میں عمران خان کے ساتھ صرف اسی وجہ سے ہوں کہ ایک دیانت دار شخص ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتا ہے اور پاکستان کے قومی اداروں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ پاکستان کو بچائے اور عوام بھی مر اور مر جاؤں اور11اکتوبر کو ”بلے “پر مہر لگا کر تحر یک انصاف کو کا میاب کر یں۔

انہوں نے کہا کہ 11اکتوبر کا الیکشن صرف علیم خان کا نہیں بلکہ عمران خان کا الیکشن ہے اورہو سکتا ہے 11اکتوبر کے بعد آئندہ 2سے3ماہ میں پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آجائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی بھکر میانیوالی یا کسی او ر شہر کے جھاگنے سے نہیں صرف لاہور کے جھاگنے سے ہی تبدیلی آئیگی جس کیلئے عوام کو ہر صورت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو نا ہوگا ۔

تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر خان تر ین نے کہا کہ 154میں عوام کے موڈ کو تحر یک انصاف کے حق میں دیکھنے کے بعد شیر میدان سے بھاگ گیا اور جب ہم نے شیر کے گرد بلا گھومایا تووہ ”گیڈر “نکلا اوروہاں سے بھاگ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان (ن) لیگ کا نہیں تحر یک انصاف کا ہے اور ہم جب نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں تواسکا مطلب نظام کی تبدیلی ہے ‘موجودہ نظام میں حکمران بڑ ے بڑے منصوبوں کے ذریعے لو ٹ مار کرتے ہیں اور حکمران80ارب کے نندی پوراور20ارب کے قائد اعظم سولر جیسے منصوبوں سے کمیشن لیتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ نظام ڈاکوؤں اور چوروں کا نظام ہے جس میں حکمران ٹیکس سمیت دیگر طر یقوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں عمران خان پاکستان کا وزیر اعظم ہو گا جس میں کر پشن ’مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہو جا ئیگامیں قوم سے سوال کر تاہوں کہ کیا ہم ملک کو لوٹنے والوں سے مک مکاؤ کر لیں ؟ایسا کسی صورت نہیں ہو سکتا ہم ملک میں احتساب کا ایک ایسا نظام لائیں گے جس میں چوروں کو لٹکائیں گے اگر ہم چوروں کو سزانہیں دیں گے تووہ ساری عمر چوری کر یگا ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی سے لیکر آج تک (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے مک مکاؤ کیا مگر تحر یک انصاف ایسا نظام لائیں گی جہاں کر پشن کر نیوالوں کو سزا ملے گی اور عوام11اکتوبر کو تحر یک انصاف کو وٹ دیں ۔ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار عبد العلیم خان نے کہا کہ لاہور میں لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں مگر حکمرانوں نے اپنی کمیشن کیلئے60ارب صرف جنگلہ بس پر لگا دےئے ہیں اور حکمرانون کے تمام تر دعوؤں کے باوجود لاہور شہر کے عوام کے مسائل کم نہیں ہو ااورنوازشر یف کو شو مک چکا ہے اور 11اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کا میاب ہوگی اس موقعہ پر دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات