لاہور،6سالہ بچی نے گھر میں پڑے تیزاب کو غلطی سے پی لیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

اتوار 4 اکتوبر 2015 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارلحکومت میں 6سالہ بچی نے غلطی سے تیزاب پی لیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس، سپر ٹاؤن اقبال پارک کی رہائشی 6سالہ ردا نے گھر میں پڑے تیزاب کو غلطی سے پی لیا جس کے بعد بچی کی حالت تیزی سے بگڑنے لگی ۔ متاثرہ بچی کی حالت دیکھتے ہوئے گھر والوں نے اسے فوری طور پر چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا جہاں متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :