لاہور، ٹریفک وارڈن کی خاتون وکیل سے بد تمیزی اور مبینہ تشدد پرشہریوں نے احتجاجاًٹریفک بلاک کر دی‘وارڈن کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 4 اکتوبر 2015 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) ٹریفک وارڈن کی خاتون وکیل سے بد تمیزی اور مبینہ تشدد کے بعد مشتعل شہریوں نے احتجاجاً سڑک کو بلاک کر دیاجبکہ پو لیس نے خاتون کی درخواست پر ٹر یفک وارڈن سمیت3افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مزنگ چونگی کے علاقے میں ٹریفک وارڈن ندیم کی خاتون وکیل نسرین سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر تلخ کلامی ہوئی جس پروارڈن نے تعیش میں آکر خاتون سے بد تمیزی کی اور مبینہ طور پر تشدد بھی کیا ۔

اس دوران راہگیروں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی جنہوں نے وارڈن کے ٹریفک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑک کے درمیان کھڑی ٹریفک بلاک کر دی ۔شہریوں کا کہنا تھاکہ سی ٹی او ٹریفک وارڈن کی بد تمیزی اور تشدد کا نوٹس لیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور معاملہ سلجھنے پر شہریوں نے احتجاج ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :