Live Updates

نئے پاکستان میں عمران خان ”وزیر اعظم “ہوں گے ‘ جہا نگیر خان تر ین ،ہم کر پشن کر نیوالوں سے مک نہیں کر یں گے انکو ”الٹا “لٹکائیں گے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائیگی ‘ملک میں چوروں اور ڈاکوں کانظام ہے ‘میرے حلقے میں شکست کے خوف سے’شیر “بھاگ گیا ، جب ہم نے شیر کے گرد بلا گھومایا تووہ ”گیڈر “نکلا اوروہاں سے بھاگ گیا‘ ماضی سے لیکر آج تک (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے مک مکاؤ کیا، تحر یک انصاف ایسا نظام لائے گی جہاں کر پشن کر نیوالوں کو سزا ملے گی، عوام11اکتوبر کو تحر یک انصاف کو وٹ دیں،تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر خان تر ین کا سمن آباد میں تحر یک انصاف کے جلسے سے خطاب

اتوار 4 اکتوبر 2015 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر خان تر ین نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں عمران خان ”وزیر اعظم “ہوں گے ‘ہم کر پشن کر نیوالوں سے مک نہیں کر یں گے انکو ”الٹا “لٹکائیں گے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائیگی ‘ملک میں چوروں اور ڈاکوں کانظام ہے ‘میرے حلقے میں شکست کے خوف سے ’(شیر “بھاگ گیا اور جب ہم نے شیر کے گرد بلا گھومایا تووہ ”گیڈر “نکلا اوروہاں سے بھاگ گیا‘ ماضی سے لیکر آج تک (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے مک مکاؤ کیا مگر تحر یک انصاف ایسا نظام لائیں گی جہاں کر پشن کر نیوالوں کو سزا ملے گی اور عوام11اکتوبر کو تحر یک انصاف کو وٹ دیں۔

وہ لاہور میں سمن آباد میں تحر یک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے جہا نگیر خان تر ین نے کہا کہ پاکستان (ن) لیگ کا نہیں تحر یک انصاف کا ہے اور ہم جب نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں تواسکا مطلب نظام کی تبدیلی ہے ‘موجودہ نظام میں حکمران بڑ ے بڑے منصوبوں کے ذریعے لو ٹ مار کرتے ہیں اور حکمران80ارب کے نندی پوراور20ارب کے قائد اعظم سولر جیسے منصوبوں سے کمیشن لیتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ نظام ڈاکوؤں اور چوروں کا نظام ہے جس میں حکمران ٹیکس سمیت دیگر طر یقوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں عمران خان پاکستان کا وزیر اعظم ہو گا جس میں کر پشن ’مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہو جا ئیگامیں قوم سے سوال کر تاہوں کہ کیا ہم ملک کو لوٹنے والوں سے مک مکاؤ کر لیں ؟ایسا کسی صورت نہیں ہو سکتا ہم ملک میں احتساب کا ایک ایسا نظام لائیں گے جس میں چوروں کو لٹکائیں گے اگر ہم چوروں کو سزانہیں دیں گے تووہ ساری عمر چوری کر یگا ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی سے لیکر آج تک (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے مک مکاؤ کیا مگر تحر یک انصاف ایسا نظام لائیں گی جہاں کر پشن کر نیوالوں کو سزا ملے گی اور عوام11اکتوبر کو تحر یک انصاف کو وٹ دیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ملک کو لوٹنے کے سواکچھ نہیں کیا اور تحر یک انصاف ملک میں ایسی تبدیلی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں عوام کو مسائل سے نجات ملے گی اور تر قی وخوشخالی آئیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :