ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز اور غیر قانونی طور پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والوں کے خلاف آپریشن جاری،مزید 26 افراد گرفتار، مقدمات درج ،مہم کا دائرہ کار وسیع کرکے اس میں مزید تیزی لائی جائے، معصوم لوگوں کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے اورضرورت مندوں کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت

اتوار 4 اکتوبر 2015 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر ِداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز اور غیر قانونی طور پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن جاری،گزشتہ ہفتے کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث مزید 26 افراد گرفتار، مقدمات درج کرلیے گئے ۔اتوار کو وزارت داخلہ کے مطابق وزیر ِداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز اور غیر قانونی طور پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن جار ی ہے ۔

(جاری ہے)

انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصراور ٹریول ایجینٹس کے خلاف جاری مہم میں گزشتہ دو ہفتوں میں اب تک50 سے زائدایجنٹس گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ گرفتار شدگان سے سینکڑوں کی تعداد میں شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات برآمد کرلیے گئے ۔ گرفتار کئے گئے افراد کا تعلق لاہور، گوجرانوالا، گجرات، ملتان اور فیصل آباد سے ہے۔بیان کے مطابق وزیرِداخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہمہم کا دائرہ کار وسیع کرکے اس میں مزید تیزی لائی جائے۔ معصوم لوگوں کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے اورضرورت مندوں کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :