این اے122ضمنی الیکشن ،ناقص انتخابی مہم کی شکایات پر راناتجمل سے یوسی86 کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں،رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں،توقع کے مطابق نتائج نہ آنے پر اراکین سے باز پرس کی جائیگی‘ ذرائع

اتوار 4 اکتوبر 2015 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) لیگ کی قیادت نے این اے122میں ناقص انتخابی مہم ، کارکنوں اور ووٹرز سے رابطوں میں فقدان کی شکایات کے بعدرکن پنجاب اسمبلی راناتجمل حسین کی یونین کونسل 86 سے ذمہ داریاں واپس لے لیں، این اے 118سے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے 122کی انتخابی مہم کی قیادت کرنے والے وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے انتخابی مہم میں کمزوری دکھانے پر رکن پنجاب اسمبلی راناتجمل حسین سے یوسی 86کے لئے تفویض کردہ ذمہ داریاں واپس لیتے ہوئے ان کی جگہ ملک ریاض کو اس یوسی میں مہم چلانے کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو این اے 122کی مختلف یونین کونسلز میں انتخابی مہم کی ذمہ داریا ں سونپ رکھی ہیں اور توقع کے مطابق نتائج نہ آنے پر اراکین اسمبلی سے باز پرس بھی کی جائے گی۔