Live Updates

تحر یک انصاف کے لاہور کے جلسے میں طاہر القادری کی بھی شر کت…چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان کا “ہم شکل “بھی شر یک‘کارکنان سیلفیاں بھی بناتے رہے

اتوار 4 اکتوبر 2015 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے لاہور کے جلسے میں طاہر القادری کی بھی شر کت جبکہ چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان کا “ہم شکل “بھی شر یک‘کارکنان مذکورہ ہم شکل کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ میں تحر یک انصاف کے جلسے میں ضیا ء ایڈوکیٹ نامی عمران خان کا ہم شکل بھی شر یک ہوا جبکہ دوسری طر ف سمن آباد کا رہائشی ڈاکٹر طاہر القادری نامی نوجوان بھی شر یک ہوا ۔

عمران خان کے ہمشکل کا کہنا ہے کہ لوگ عمران خان کے جلسہ گاہ میں آنے سے دو تین گھنٹے قبل جلسہ گاہ میں آجاتے ہیں اور میں لوگوں کو محظوظ کرتا ہوں تاکہ لوگ قائد کی کمی محسوس نہ کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان کا ہم شکل ہونے کا بہت فائدہ ہے ، بڑے اور بچے مجھے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات