باجوڑایجنسی ،افغانستان کے بیمار فوجی کا پاکستانی پوسٹ پر علاج کیاگیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 19:25

باجوڑایجنسی ،افغانستان کے بیمار فوجی کا پاکستانی پوسٹ پر علاج کیاگیا

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) افغانستان کے بیمار فوجی کا پاکستانی پوسٹ پر علاج کیاگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبہ کنڑ کے سرحدی علاقہ میں ایک پوسٹ پر موجود افغان فوجی کو شدید درد کا احساس ہوا ۔

(جاری ہے)

جسکے بعد افغان فوجی نے پاک افغان سرحدی علاقے میں قائم پاکستانی پوسٹ پر باجوڑ سکاؤٹس کے اہلکاروں سے رابطہ کیا اور اپنے تکلیف کے بارے میں بتایا ۔

جس کے بعد باجوڑ سکاؤٹس کے اہلکاروں نے انسانی ہمدردی جذبے کے تحت اپنے پوسٹ پر منتقل کیااور وہاں پر افغان فوجی کو ابتدائی طبی امداد دیاگیا۔پوسٹ پر موجود باجوڑسکاؤٹس کے اہلکاروں نے افغان فوجی کو بتایا کہ آپ ہمارے مسلمان بھائی ہے ۔ افغان فوجی نے بہتر علاج معالجے پر پاکستانی پوسٹ پر موجود باجوڑ سکاؤٹس کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :