این اے 154 پر حکم امتناعی کے ذمہ دار جہانگیر ترین کے وکیل ہیں: حامد خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 اکتوبر 2015 18:54

این اے 154 پر حکم امتناعی کے ذمہ دار جہانگیر ترین کے وکیل ہیں: حامد خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اکتوبر۔2015ء) روایتی سیاست اور پارٹی پالیسی کے خلاف کھل کر بولنے والے تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے ایک بار پھر عمران خان کو کھل کر مؤقف دے دیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو کی گئی ای میل میں حامد خان نے این اے ایک سو چون کے فیصلے پر حکم امتناعی کی ذمہ داری جہانگیر ترین کے وکیل پر ڈال دی۔حامد خان ماضی میں بھی پارٹی پالیسیوں پر خوب گرجتے برستے رہے ہیں۔

اب ایک بار پھر انہوں نے کپتان کو کھل کر اپنا مؤقف بتا دیا۔

(جاری ہے)

حامد خان نے این اے ایک سو چون کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کے حوالے سے حقائق عمران خان کو ای میل کر دیئے ہیں۔ حامد خان نے اپنی ای میل میں لکھا کہ ججز کی توہین کرنا انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ سپریم کورٹ نےاین اے ایک سو چون کے فیصلے پر جو حکم امتناعی دیا اس کے ذمہ دار جہانگیر ترین کے وکیل ہیں۔ ای میل کے مطابق جہانگیر ترین کے وکیل مناسب تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ اس لئے قدرتی طور پر ججز کو حقائق کے مطابق ہی فیصلہ کرنا تھا۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ اگر ججز اتنے ہی برے ہیں تو ہمیں این اے ایک سو پچیس، این اے ایک سو بائیس اور دوسرے کیسز میں ریلیف کیسے ملا؟

متعلقہ عنوان :