پی آئی اے کو تباہ کرنے کی ذمہ دار حکومت ہے ، حکومت نے من پسند شخص کو ایم ڈی پی آئی اے تعینات کیا اور قابل شخص کو زبردستی ہٹا دیا گیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 4 اکتوبر 2015 18:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے کی ذمہ دار حکومت ہے ، حکومت نے من پسند شخص کو ایم ڈی پی آئی اے تعینات کیا اور قابل شخص کو زبردستی ہٹا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے بحران حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے ، پی آئی اے کو تباہ کرنے کی ذمہ دار بھی وفاقی حکومت ہے ، وفاقی حکومت نے سابق ایم ڈی شاہ نواز رحمن کو ریٹائرمنٹ سے قبل رخصتی پر بھیج دیا اور اپنی من پسند شخصیت کو ایم ڈی پی آئی اے تعینات کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی آئی اے تو یہ بھی نہیں جانتے کہ پالپا تنازعہ کیا ہے اور اس کو کس طرح حل کیا جاسکتا ہے ، حکومت کو چاہیے کہ سابق ایم ڈی شاہ نواز رحمن کو واپس بلا کر ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ پی آئی اے ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکے

متعلقہ عنوان :