ڈینگی کی تدارک کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے،راجہ اشفاق سرور

جن یونین کونسلز میں ڈینگی رپورٹ ہورہے ہیں ان میں آئی آر یس اور کارپٹ فوگنگ کروائی جائے ،ٹائر شاپ ، کباڑ خانوں ، کارخانوں ، بیکریوں اور ہوٹلوں کو چیک کیا جائے ،لاروہ ملنے کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے، وزیر محنت پنجاب

اتوار 4 اکتوبر 2015 18:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ڈینگی کی تدارک کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جن یونین کونسلز میں ڈینگی رپورٹ ہورہے ہیں ان میں آئی آر یس اور کارپٹ فوگنگ کروائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائر شاپ ، کباڑ خانوں ، کارخانوں ، بیکریوں اور ہوٹلوں کو چیک کیا جائے اور لاروہ ملنے کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر کام کرنے اہلکار اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ ڈینگی کو جلد کنٹرول کرنے میں مد د حاصل ہوسکے۔انہو ں نے خیالات کا اظہار کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ․ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود چوہدری , سیکرٹری زراعت پنجاب شہر یار سلطان, سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ , کمشنر راولپنڈی زاہد سعید, ڈی سی او ساجد ظفر ڈال ِ وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائزر ڈینگی ڈاکٹر وسیم اکرم، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر محمد ارشد ،پرنسپل میڈیکل کالج و الائیڈ ہاسپٹلز ڈاکٹر محمد عمر ، ایم ایس پمزہسپتال ڈاکٹر احسان ، صوبائی و مقامی سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرورنے کہا کہ انسداد ڈینگی کی کوششیں شہریوں کے تعاون کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں اور انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر باقاعدگی سے اپنائیں۔ انہوں نے انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں پر عمل درآمد یقینی بنانے والے محکموں کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی حدود جہاں ملتی ہے ان علاقوں بالخصوص آئی جے پی روڈ کے دونوں اطراف سے سالڈ ویسٹ اٹھوانے کا کام متعلقہ انتظامیہ تیز رفتاری سے مکمل کرے راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولنس بلاتعطل جاری رکھی جائے اور فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی کھڑی نگرانی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران کسی بھی اہلکار کی ست روری اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :