پاکستان سے مسیحوں کی امریکہ میں پوپ فرانس کے عبادتی پروگرام میں شرکت پوپ فرانس کی عالمی امن اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات کو خراج تحسین،سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:46

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ اقلیتی ونگ نے امریکہ میں اپنی رہاش گاہ پر ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناصر کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانس عالمی امن اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا بشمول پاکستان سے مسیحوں کی کثیر تعداد نے امریکہ میں انکے عبادتی پروگراموں میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اکرم مسیح گل نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ وہ پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے مساوی حقوق ، جان و مال کے تحفظ اور مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کرے تاکہ غیر مسلم بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکیں اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے کہا کہ 50ممالک کے 100پارلیمنٹیرین نے عالمی سطح پر مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر میں تحریک پیش کی ہے۔ اس مذہبی آزادی کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے میرے ساتھ مجموئی طور پر ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن اور اسفند بھنڈارہ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر بشیر میسح عدیل گل اور بابر میسیح نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :