ریونیو افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ‘ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو

کمیٹیاں تمام ریونیو افسران کی ڈیوٹیاں اور دیگر ریونیو کے حصول بارے کارکردگی رپورٹ محکمہ مال کو بھیجنے کی پابند ہونگی ‘ ندیم اشرف

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے ریونیو افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جو تمام ریونیو افسران کی ڈیوٹیاں اور دیگر ریونیو کے حصول بارے ان کی کارکردگی کی رپورٹ محکمہ مال کو بھیجنے کی پابند ہوں گے۔

(جاری ہے)

صوبے کے تمام فرد سنٹرز کے اوقات کار بڑھائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔راولپنڈی میں مزید ایک اور فرد سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار بہترین حکمت عملی کی بنا پر مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران تیس فیصد زائد ریونیو ٹارگٹ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام فرد سنٹرز لوگوں کو بہترین خدمات کی فراہمی میں کوشاں ہیں اب تک صوبہ بھر کے 22 ہزار مواضعات نوٹیفائیڈ ہو چکے ہیں جن کو کتابی شکل میں لایا جارہا ہے۔