ریحام خان نے دوبارہ سیاسی سر گر میوں میں حصہ لینے کا آغاز کر دیا

لاہور میں مسز پر وین سرور اور مسز عبد العلیم خان کے ہمراہ گڑھی شاہو سے ڈونگی گراؤنڈ تک خواتین کی ریلی کی قیادت بھی کرتی رہیں، ریحام کے آنے سے تحر یک انصاف کی خواتین کے جوش وجذبے میں بھی مزید اضافہ ، خواتین کے ’’بھابھی زندہ باد ‘‘کے نعرے

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:43

ریحام خان نے دوبارہ سیاسی سر گر میوں میں حصہ لینے کا آغاز کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین کی اہلیہ ریحام خان نے دوبارہ سیاسی سر گر میوں میں حصہ لینے کا آغاز کر دیا ‘لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسز پر وین سرور اور مسز عبد العلیم خان کے ہمراہ گڑھی شاہو سے ڈونگی گراؤنڈ تک خواتین کی ریلی کی قیادت بھی کرتے رہیں ‘ریحام خان کے آنے سے تحر یک انصاف کی خواتین کے جوش وجذبے میں بھی مزید اضافہ ہونے لگا جبکہ خواتین ’’بھابھی زندہ باد ‘‘کے نعرے بھی لگاتیں رہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ہری پور میں ا نتخابی شکست کے بعد اپنی اہلیہ ریحام خان کو پارٹی اور سیاسی سر گر میوں میں حصہ لینے سے روک دیا لیکن ایک بار پھر تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام کو انتخابی اور پارٹی سر گر میوں میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے جسکے بعد ریحام خان اتوار کے روز عمران خان کے ہمراہ لاہور پہنچی جہاں پر تحر یک انصاف کی خواتین کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ان سے ضمنی انتخابی مہم کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات بارے بر یفنگ بھی لیں جسکے بعد ریحام خان نے گڑھی شاہوسے ڈونگی گراؤنڈ تک تحر یک انصاف کی خواتین کی ریلی کی قیادت کی جبکہ اس موقعہ پر مسز پر وین سرور اور مسز عبد العلیم خان اور شعبہ خواتین پنجاب کی میڈیا سیکرٹری شانیلا علی سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ تھیں اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے میں بھی یہاں آئی ہوں اور خواتین گھر گھر جاکر عوام کو عمران خان کا پیغام دیں اور انشاء اﷲ ضمنی انتخابات میں بھی پاکستان تحر یک انصاف کا میابی ہوگی اور ملک کو بحرانوں کا شکار کر نیوالوں کو شکست کا سامنا کر نا پڑ یگا ۔