Live Updates

عوام فیصلہ کر چکے ہیں ،وزرا ء کی کھیپ بھی نواز لیگ کو11اکتوبر کی شکست سے نہیں بچا سکتی ‘لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کرنے والے کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے، فیصلہ عمران خان کے حق میں ہی ہو گا

تحریک انصاف کے این اے122سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان کی کارکنوں سے گفتگو

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے این اے122سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے اکھٹی ہونے والی وزراء کی کھیپ بھی نواز لیگ کو 11اکتوبر کی شکست سے نہیں بچا سکتی ،عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے والوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں اور بدحواسی میں وفاقی وزراء کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

،عوام سوال کرتے ہیں کہ اڑھائی برسوں میں نندی پور جیسا ناکام منصوبہ دینے کے علاوہ حکومت نے کون سا تیر مارا یا پھر100میگاواٹ کا دعوی کرنے والے سولر منصوبے کی اصل حقیقت18میگاواٹ کیوں ہے؟۔مختلف مقامات پر انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ حکومت ضمنی الیکشن کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائے اور این اے154کی طر ح راہ فرار اختیار کرلے یا عوام کی طرف سے مسترد ہونے کا فیصلہ قبول کر ے۔

انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق اور میاں محسن لطیف کو توقع نہیں تھی کہ انہیں اڑھائی برسوں کے بعد ہی ووٹروں کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے انہوں نے علاقے کی خبر تک نہیں لی تھی اور میاں میر ہسپتال جیسے تعمیر کردہ منصوبوں کو بند کیے رکھا ۔عوام ان کامحاسبہ کرینگے اور ہر گز ووٹ نہیں دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات