وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار،قبضے سے منشیات، اسلحہ ، مال مسروقہ برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلفکا رروائیوں کے دوران12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1کلو 700گر ام چرس ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 2پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن ، مو با ئل فون اور ما ل مسروقہ برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کورال پویس نے گرفتار ملزم قمر مختا ر کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے ڈکیتی میں ملو ث شاہ ولی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد یو نس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 700گر ام چرس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ بغیر اجا زت ڈیز ل فروخت کر نے اور بغیر اجا زت سلنڈروں میں گیس بھر ائی کر نے پر پر ملزم محمد ابر ار ،سنی اقبال ، وقاص اور خا لد محمو د کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ سبز ی منڈی پو لیس نے ملزم محمد پر ویز سے مسروقہ مو با ئل فون بر آمد کرلیا۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے مہر ان کا ر قبضہ پولیس میں لے کر ما ل مسروقہ ما لیتی 2لا کھ روپے کا بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چار پیشہ ور بھکا ریوں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نے پویس افسران و جو انوں کی اس اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :