پر امن بلوچستان کے قیام کیلئے وفاقی ،صوبائی و عسکری قیادت کے فیصلے کیلئے بلوچستان کے معتبرین ومعززین بھرپور تعاون کریں، عبد المالک بلوچ

جو لوگ سمجھتے ہیں وہ بندوق کی نوک پر کچھ کرسکتے ہیں تو ایسا ممکن نہیں ہم انہیں دعوت دیتے ہیں وہ جمہوری انداز میں جدوجہد کر کے پرامن، ترقی یافتہ بلوچستان کیلئے مدد وتعاون کریں، وزیراعلی بلوچستان

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:31

قلات( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) جشن قلات اسپورٹس اینڈ کلچر ل فیسٹیول کے رنگا رنگ تقریبات کا باقائدہ افتتاح کر تے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا کہ پر امن بلوچستان کے قیام کے لیئے وفاقی و صوبائی اور عسکری قیادت نے جو متفقہ فیصلہ کیا ہے اس میں قلات سمیت بلوچستان بھر کے معتبرین و معززین سے بھر پو ر تعاون کی اپیل کرتے ہیں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بندوق کے نوک پر وہ کچھ کر سکتے ہیں تو ایسا ممکن نہیں، ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جمہوری انداز میں جدوجہد کر کے پر امن اور ترقی یافتہ بلوچستان کے لیئے مدد و تعاون کریں کیونکہ بندوق کے زور اور نعرہ بازی سے اب بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے جشن قلات کے افتتاحی تقریبات سے صوبائی مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو اور نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے ممبر کامریڈ رشید بلوچ چیئر مین میونسپل کمیٹی قلات محمد نواز شاہوانی نے بھی خطاب کیا وزیر آعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزیر زراعت سردار اسلم بزنجو صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر اطلاعات و نشریا ت عبدالرحیم زیارت وال ایم پی ائے پر نس علی بلوچ کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر اکبر حریفال ڈی سی ڈاکٹر طفیل بلوچ چیئر مین ڈسڑکٹ کونسل قلات نواب زادہ ببرک خان زہری ٹکری شفقت لانگو سمیت دیگر قبائلی عمائدین مختلف محکموں کے سیکڑیز اور ضلعی آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر وزیر آعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے قلات کے لیئے متعدد ترقیاتی کاموں اور دیگر منصوبوں کا علان کیا جن میں جشن قلات کے لیئے بیس 20لاکھ روپے گزشتہ روز شہید لیویز اہلکار کے لیئے بیس لاکھ روپے ورثا میں تین افراد کو ملازمتیں دینے کا علا ن قلات میں گرلز اسکولز کے طالبات اور اساتزہ کے لیئے چار عدد بسیں ماڈل اسکول قلات کے لیئے نئی بلڈنگ کی تعمیر ہربوئی میں تفریح کے لیئے پکنک پوئنٹ کا قیام وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر قلات کے مختلف یونین کونسلوں کو سب تحصیل کا درجہ دینے کے علانات شہر اور دیہاتوں کے لیئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت قلات میں ایک بڑے کرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر منصوبوں کے علانات شامل ہیں اس موقع پر وزیر آعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قلات میں ترقی اور جشن قلات خالق آباد منعقد کرانے کا کریڈٹ نوجوان عوامی نمائیندہ میر خالد لانگو کا جاتا ہے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ہماری مثبت پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان کے حالات بہتر ہوئے ہیں آج جوحالات ہیں وہ موجودہ مخلوط حکومت کی کوششوں سے پر امن ہو چکا ہیں قلات خضدار مستونگ کوئٹہ اور مکران میں جوحالات تھے حکومت کوششوں سے بہتر ہوگئے ہیں میں قلات کے ہندو کمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپکی عزت نفس کا خیال رکھیں گے اور آپ کو تحظ دینگے اور میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ واپس آجائیں ہم ان کو مکمل تحفظ دینگے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ قلات ہماری تاریخ کا حصہ ہے اس کے بغیر بلوچستان کی تاریخ نامکمل ہے خان آف قلات اور نامور اولیائے کرام اس سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں قلات ہماری تاریخی جدوجہد کا محور رہا ہے آغا عبدالکریم خان اور بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی جدوجہد اور قربانیں ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں قلات کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہیں نوجوان عوامی نمائیندہ میر خالد خان لانگو نے گزشتہ دو سال میں جو ترقیاتی کام کیئے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ میں والدین اور علاہ کے معتبرین سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ اپنی اسکولوں کو تباہی اور بربادی سے بچائے ہر حال میں اپنے بچوں کو تعلیم دے ڈی ای او اور ڈی سی سے کہتا ہو ں کہ وہ اسکولوں میں جائیں جو ٹیچر غیر حاضر ہیں ان کو معطل کریں اور ٹریچرز اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جو لوگ بدماش ہے تریاک اور ہیروئن بیچتے ہیں پولیس اور انتظامیہ کی زمہ داری ہے کہ وہ ان کو پکڑے جو بھی بھتہ خور ہے اور اغواکار ان کے لیئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر قلات اور لیویز فورس کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے واقع میں لیویز جوان کی شہادت قابل قدر ہے انہوں نے کہا کہ قلات ڈویژن میں لیویز پولیس اور ایف سی نے جو امن کے لیئے جدوجہد کی ہیں ان کی جدوجہد کو سراہتا ہوں توقع ہے کہ وہ بہتر رشتہ قائم کر کے امن کے لیئے خدمات سرانجام دینگے اس سے قبل جب وزیرآعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ میر احمد یار خان اسٹیڈیم قلات پہنچے تو قلات پولیس کے جوانوں نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی بچوں نے گلدستہ پیش کیا قلات پولیس بینڈ ماڈل اسکول کے طلباء نے پی ٹی شو بوائز اسکاؤٹس کے طلباء نے مارچ پاسٹ گرلز ہائی اسکول مغلزئی گرلز ہائی اسکول قلات پاک پبلک سکول قلات اور دیگر کے طلباء و طالبات نے مختلف پروگرامز اور بلوچ چاپ کے مظاہرے اور بین الااقوامی گلوکار اختر چنال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جشن قلات میں لگائے گئے ثقافتی اسٹالز بک اسٹالز موٹروے پولیس جنگلات سمیت دیگر محکموں اور سماجی و ثقافتی ادروں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کا افتتاح کیا انکو بلوچی ثقافتی کہانے بھی پیش کیئے گئے جبکہ گندار تنظیم کی طرف سے وزیر اعلی و دیگر وزرا کو بلوچی پگڑی پہنائی گئی اسموقع پر قلات فٹبا کلبز کرکٹ اور دیگر انڈورز گیمز کے کھلاڑی معتبرین اور نیشنل پارٹی کے قائیدین بھی ہزاروں کی تعداد میں شہری بھی موجود تھے بعد ازاں خالق آباد منگچر میں بھی جشن خالق آباد کے تقریبات کا افتتاح کیا اور خطاب کیا

متعلقہ عنوان :