11اکتوبر سردار ایاز صادق کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا، مسز نسرین اختر ملک

ضمنی انتخاب میں عوام کی عدالت بہترین فیصلہ دے گی اور انشاء اللہ باشعور عوام ماضی کی طرح شیر کو ہی کامیاب کروائیں گے،صدر کلچرل ونگ

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز نسرین اختر ملک نے کہا ہے کہ11اکتوبر سردار ایاز صادق کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ضمنی انتخاب میں عوام کی عدالت بہترین فیصلہ دے گی اور انشاء اللہ باشعور عوام ماضی کی طرح شیر کو ہی کامیاب کروائیں گے۔لاہور شہر میاں محمد نواز شریف سے محبت کرنے والوں کا ہے جہاں سے انشاء اللہ سردار ایاز صادق پہلے سے بھی کہیں زیادہ اکثریت کے ساتھ جیتیں گے ۔

وہ حلقہ 122میں الیکشن کمپین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہبہتر ہوتا کہ للکارنے اور بڑھکیں مارنے کے شوقین میدان چھوڑ کر بھاگنے کی بجائے ہمت دکھاتے اور مسلم لیگ(ن) کے سردار ایاز صادق کا مقابلہ کرتے،کرکٹ کے میدان میں آؤٹ ہونے پرغصے سے کریز پر بلا مارنے والے عمران خان نے خود الیکشن لڑنے کی بجائے ایسے شخص کو امیدوار نامز کرکے قوم سے مذاق کیا ہے جس کا تعلق قبضہ گروپ سے ہے اور جو نیب سے پلی بارگین کرکے پیسے دینے کی بجائے رقم معاف کروا چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق شرافت اور دیانت کی علامت ہیں، ہم بڑا بول نہیں بولتے،عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور ترقی وخوشحالی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا۔ضمنی انتخاب میں عوام کی عدالت بہترین فیصلہ دے گی اور انشاء اللہ باشعور عوام ماضی کی طرح شیر کو ہی کامیاب کروائیں گے۔`

متعلقہ عنوان :