وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پوری جرات اور بہادری کے ساتھ مسئلہ کشمیر اقوام عالم کے سامنے پیش کیا،سعید احمد ضیاء

وزیر اعظم کی خارجہ پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان کا شمار عزت و وقار کے ساتھ رہنے والوں ملکوں میں ہوتا ہے خطے میں امن کے قیام کیلئے وزیر اعظم کا چار نکاتی فارمولہ دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان روابط بحال کرنے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے،نائب صدر مسلم لیگ(ن) کینیڈا

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا کے نائب صدر سعید احمد ضیاء نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے پوری جرات اور بہادری کے ساتھ مسئلہ کشمیر اقوام عالم کے سامنے پیش کیا، جس پر نہ صرفپاکستانی قوم بلکہ بیرون ممالک بسنے والے لاکھوں پاکستانی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

وزیر اعظم محمدنواز شریف نے قوم کی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کی خطے میں امن کے قیام کیلئے وزیر اعظم کا چار نکاتی فارمولہ دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان روابط بحال کرنے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کو باوقار ملکوں کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی خارجہ پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان کا شمار عزت و وقار کے ساتھ رہنے والوں ملکوں میں ہوتا ہے۔انہوں نیمحمد نواز شریف کی تقریرکو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد کشمیرکے جذبات کی ترجمانی کی ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان نے خطے میں دیر پا اور پائیدار امن کیلئے کشمیر سے فوجی انخلا ، مقبوضہ کشمیر میں مظالم ختم کرنے جیسے اقدام پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی طرف سے تنازعہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود رادیت دینے میں اقوام متحدہ کی ناکامی کا برملا اظہار کیا جو عالمی برادری کے لیے چثم کشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے اصولی موقف اور چار نکاتی فارمولا کے بعد اب عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کو تنازعہ کشمیر کے تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر کے بھارت کو اس بات کیلئے مجبور کرنا چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے دیگر فریقوں کے ساتھ تعاون کرے۔`