این اے 122سے پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار بیرسٹرعامرحسن بھرپور کامیابی حاصل کریں گے؛ صدر پیپلزپارٹی علماء ونگ پنجاب علامہ محمد یوسف اعوان

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ این اے 122سے پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار بیرسٹرعامرحسن بھرپور کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے ضمنی الیکشن میں دوبڑے سرمایہ داروں کے ساتھ مقابلے کی جدوجہد کی ہے اب عوام کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے انہیں منتخب کریں وہ این اے122میں پیپلزپارٹی کے نامزدامیدواربیرسٹر عامرحسن کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف میں علماء و مشائخ سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرسٹرعامرحسن کے مدمقابل امیدوارکئی بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرچکے ہیں لیکن وہ پی پی کے جیالے اور بھٹو شہید کے سپاہی ہیں وہ باوفااورباصفابیرسٹرعامرحسن کی کامیابی سے این اے122میں تعمیروترقی کاایک نیادورشروع ہوگا بیرسٹرعامرحسن کامیابی کے بعد پریشان حال طبقات کی آوازبن کرابھریں گے۔`

متعلقہ عنوان :