قرآنی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر قیام وطن کے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر قیام وطن کے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے ۔ پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا دراصل وہ مقاصد نظریہ قرآن ہی ہیں اور قرآنی تعلیمات ہمارے لیے ہر شعبہ زندگی میں ہماری رہنمائی کرتی ہے پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا اور جس کی خاطر ایک طویل جدوجہد کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ 20اکتوبر کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پشاور کا خصوصی دورہ کریں گے جس کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر میں صدر زون کے قائدین کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے وائس چیئر مین حاجی وارث خان آفریدی ، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور بیرسٹر عاطف علی خان ، ٹاؤن تھری امیر عتیق الرحمن ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی سمیع اللہ ترابی اور دیگر قائدین بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی دورہ کریں گے اور نشترہال پشاور تعزیتی ریفرنس میں خصوصی خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تعزیتی ریفرنس میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین کو دعوت شرکت کے لیے کمیٹیاں بنائیں گے۔ انہوں نے صدر زون اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ذمہ داران سے کہاکہ وہ کینٹ کے عوام کی بھر پور خیال رکھیں اور اُن کے مسائل بھر وقت حل کریں اور جماعت اسلامی کا منشور بھی یہی ہے کہ عوام کی بھر پور خدمت کریں گے۔`