باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے گردونواح میں رہائش پذیر افراد کی تفصیلات اکھٹی کر لی

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے گردونواح میں رہائش پذیر افراد کی تفصیلات اکھٹی کر لی گئی ہے ائیر پورٹ کی حدودمیں رہائش پذیر افغان مہاجرین کو فوری طور پر نکالنے کی سفارشات کی گئی ہے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے افغان مہاجرین کی نشاندہی پہلے سے ہی کی گئی ہے امن وامان کی صورتحال کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ بڈھ بیر ائیر بیس سکیم کے بعد امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ائیر پورٹ اور ائیر بیسز کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے ۔تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ائیر پورٹ اور ائیر بیسز کی حدود میں رہائش پذیر تمام افغان مہاجرین کے خلاف فوری طورپرکاروائی کی ہدایات کی ہے ۔ `