سیکر ٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب راوں ماہ کی 31 تاریخ کو ریٹائرڈ ہو نگے،سیکرٹری کا عہدہ ایک با ر پھر خالی ہونے کا خدشہ

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) سیکر ٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب راوں ماہ کی 31 تاریخ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے ، جس کے باعث سیکرٹری کا عہدہ ایک با ر پھر خالی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکر ٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد راوں ماہ کی 31 تاریخ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن میں انکی تعیناتی 01 اپریل 2015 کو کی گئی جوکہ 31 اکتوبر تک 6ماہ مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔ حکومت کو سابقہ ادوار کی طرح آئندہ ما ہ مستقل سیکرٹری کی تعیناتی میں سخت مشکلات سامنے آنے کا امکان نظر آرہا ہے

متعلقہ عنوان :