راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ترک کمپنی کے درمیان ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RMMC) اور ترک کی کمپنی یش ڈیش کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ترک کمپنی کے تعاون سے شہر بھر کے کوڑا کرکٹ کو ری سائیکل کرنے کے لئے ری سائیکلنگ پلانٹ لگایا جائے گا ۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت راولپنڈی شہر کی 62 یونین کونسلز میں جن میں راول ٹاؤن کی 46 اور پوٹھوہار ٹاؤن کی 16 یونین کونسل ہیں ۔

(جاری ہے)

(RMMC) شہر بھر سے یومیہ 80 ٹن کوڑا جمع کر کے اسے شہر کے باہر تلف کرتی ہے جس کے ری سائیکلنگ پلانٹ لگنے سے 80 ٹن کوڑے سے استفادہ کیا جا سکے گا اور اس سے ADF فیول اور بائیو گیس بنائی جائے گی اس سے قبل ایک اور ترک کمپنی نے لاہور میں اس ری سائیکلنگ پلانٹ پر چلا رہی ہے جس سے فیول ADF بنایا جا رہا ہے جو کہ سیمنٹ فیکٹری کو فروخت کیا جا رہا ہے الفراج سیمنٹ کمپنی جو کہ اب بیسٹ وے سیمنٹ کے تحت چل رہی ہے اس فیول کو خرید رہی ہے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشن منیجر محمد حسنین نے آن لائن کو بتایا کہ (RMMC) اور یش ڈیش کے درمیان ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کا معاہدہ ہو چکا ہے جس کے تحت ترک کمپنی صرف ہماری معاونت کرے گی جس کے پلانٹ (RMMC) کے تحت ہی چلے گا اور اس سلسلے میں جونہی کسی موزوں جگہ کا بندوبست ہو جائے گا تو پلانٹ کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :