سانحہ بلدیہ، تحقیقاتی ٹیم دبئی روانہ ہوگئی

ٹیم پاکستانی سفارتخانے میں فیکٹری مالکان کے بیان قلم بند کرے گی

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء)سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کرنے والی ٹیم دبئی روانہ ہوگئی ہے ۔ٹیم میں ڈی آئی جی سلطان خواجہ،ڈی آئی جی منیر احمد شیخ،ایس پی ساجد سدوزئی، اور ایس ایس پی پیر محمد شاہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیم میں ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ تین سال قبل بلدیہ ٹاؤن میں علی انٹر پرائز نامی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 259سے زائد مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔دبئی جانے والی ٹیم پاکستانی سفارتخانے میں فیکٹری مالکان کے بیان قلم بند کرے گی۔`