نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین کا سی ویو کے قریب احتجاج

فیسوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے،تعلیمی دہشت گردی اور فیسوں میں اضافہ نامنظور ہے ، والدین کا مطالبہ

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء)نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین سی ویو کے قریب احتجاج کیا۔ احتجاج میں مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین شامل تھے۔احتجاج کے شرکاء تعلیمی دہشت گردی اور فیسوں میں اضافہ نامنظور نامنظور کے نعرے لگارہے تھے۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ فیسوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

والدین کا کہنا ہے کہ اسکول فیسوں میں 10فیصد اضافہ بھی بلا جواز کیا گیا ہے اسے بھی ختم کیا جائے ۔فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی ریلی کی قیادت سلمان احمد کررہے تھے۔واضح رہے وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن اسکولوں نے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ لیا ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی پولیس اہلکاروں کی نفری بھی احتجاج کے مقام پر موجود ہے۔`