کھاد وں کی مقدارکا تعین جدول کے مطابق کیا جائے ،زرعی ماہرین کی ہدایت

کھادوں کی مطلوبہ مقدار کے استعمال کے ساتھ فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا ٗترجمان

اتوار 4 اکتوبر 2015 16:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم ، کپاس ، کماد ، چاول اور مکئی کی فی ایکڑ بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے نائٹروجن اور فاسفورس کھاد وں کی مقدارکا تعین جدول کے مطابق کریں ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت راولپنڈی نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع اور تحقیق نے کھادوں کے ایسے ماڈلز تیار کیے ہیں جن کی مدد سے پنجاب کے کاشتکار اپنی زمین کی ذرخیزی کے مطابق اپنے گھر میں بیٹھے کمپیوٹر یا موبائل فون پر ویب سائٹ کھول کر اپنی مرضی کی پیداوار حاصل کرنے کے لیے نائٹروجن اور فاسفورس کی صحیح اور متناسب مقدار جان سکتے ہیں۔

نائٹروجن اور فاسفورس کا استعمال ویب سائٹ پر دیے گئے فرٹیلائزر ماڈلز کے مطابق کرنے سے نہ صرف اُن کے پیداواری اخراجات میں بچت ہو گی بلکہ کھادوں کی مطلوبہ مقدار کے استعمال کے ساتھ فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔