وسطی اور جنوبی پنجاب کے کاشتکار کینولا کی کاشت ماہ اکتوبر میں مکمل کریں ٗمحکمہ زراعت پنجاب

کاشتکار زمین میں وتر کم ہونے کی صورت میں بیج کی مقدار بڑھا دیں ٗترجمان کی ہدایت

اتوار 4 اکتوبر 2015 16:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے کاشتکار کینولا کی کاشت ماہ اکتوبر میں مکمل کریں۔

(جاری ہے)

کینولا کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام ’’پنجاب کینولا‘‘ اور ’’فیصل آباد کینولا‘‘ کا صحتمند اور صاف ستھرا بیج جس کا شرح اگاؤ 80 فیصد سے زائد ہو ڈیڑھ سے دو کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ زمین میں وتر کم ہونے کی صورت میں بیج کی مقدار بڑھا دیں۔ فصل کو بیماریوں سے محفوظ کرنے کے لئے بیج کو سرائیت پذیر زہر لگانا بہت ضروری ہے۔ اس لئے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے بیج کو سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر لگائیں۔

متعلقہ عنوان :