پاکستان اورآئی ایم ایف میں جائزہ مذاکرات رواں ماہ دبئی میں متوقع

وزیرخزانہ اسحاق ڈار ٗگورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا سمیت علیٰ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوں گے ٗذرائع

اتوار 4 اکتوبر 2015 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرضے کی قسط کیلئے نویں جائزہ مذاکرات رواں ماہ دبئی میں ہوں گے،ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوں گے ٗ مذاکرات 24اکتوبرسے شروع ہو رہے ہیں پہلے مرحلے میں تکنیکی بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحاق ڈار، گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا سمیت دیگراعلیٰ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جائزہ مذاکرات چار نومبر تک جاری رہیں گے۔۔ واضح رہے کہ اٹھائیس ستمبر کو آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں پاکستان کے لیے قرضے کی پچاس کروڑ چار لاکھ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔