وزیراعظم محمد نواز شریف برآمدی پیکیج کا اعلان آئندہ ہفتے کریں گے

ٹریڈ فریم ورک پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا ٗوزیر تجارت

اتوار 4 اکتوبر 2015 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف برآمدی پیکیج کا اعلان آئندہ ہفتے کریں گے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر کے مطابق برآمدات میں سالانہ دو تین نہیں بلکہ پانچ سے دس ارب ڈالر اضافہ چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ٹریڈ فریم ورک پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، جس میں ویلیو ایڈڈ سیکٹر سمیت تاجروں اور صنعت کاروں کو مراعات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم برآمدکنندگان کو ریلیف دینے کے لئے برامدی پیکج کا اعلان آئندہ ہفتے کریں گے۔