ہندو بھی گائے کا گوشت کھاتے ہیں، لالو پرشاد یادیو نے مسلمانوں کی تائید کردی

اتوار 4 اکتوبر 2015 16:12

ہندو بھی گائے کا گوشت کھاتے ہیں، لالو پرشاد یادیو نے مسلمانوں کی تائید ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء)بھارتیجنتادَل پارٹی کے صدر لالو پرشاد یادیو نے کہا ہے کہ ہندو بھی گائے کا گوشت کھاتے ہیں،بی جے پی گائے کے گوشت کو مسئلہ بنا کرفرقہ وارانہ کشیدگی چاہتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکارکے مسلمانوں پر ظلم و ستم کیخلاف بھارت کے سابق وزیر ریلوے بھی پھٹ پڑے ہیں۔ لالو پرشاد یادیو کاکہنا ہے کہ غریب لوگ اپنی بھوک مٹانے کیلئے گائے کا گوشت کھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جولوگ ملک سے باہرجاتے ہیں وہاں پر گوشت کھاتے ہیں،جو لوگ گوشت کھاتے ہیں وہ بکرے اور گائے کے گوشت میں فرق نہیں کرتے،ہندو بھی گائے کا گوشت کھاتے ہیں۔لالو پرشاد یادیو کے بیان کے بعد انڈیا میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے ددری میں گزشتہ روز ایک مسلمان کو گائے کا گوشت کھانے پردہشتگرد ہندوو¿ں نے تشدد کے بعد قتل کردیا تھا جس پر بھارت کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور بی جے پی کی حکومت کو بھی سخت تنقیدکاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔