چوہدری محمدسرورکی کوشش رنگ لی آئیں ‘جماعت اسلامی کا ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت کا اعلان

لاہور کے ضمنی انتخابات میں ہر حلقے سے ’’بلے ‘‘کی آواز آرہی ہے اور اگر فر شتوں نے ضمنی انتخابات میں ووٹ نہ ڈالیں تو ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کا میابی یقینی ہو گی ‘پنجاب میں پو لیس سمیت تمام ادارے سیاسی ہو چکے ہیں تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی پر یس کا نفر نس

اتوار 4 اکتوبر 2015 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی قیادت میں وفد کے کا میاب مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی نے لاہور کے ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان تحر یک انصاف کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اتوار کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید‘دپٹی آرگنائزر پنجاب عمر فراز چیمہ اور لاہور کے آرگنائزر شفقت محمودکے ہمراہ منصورہ میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود احمد ‘ سابق ایم پی اے احسان اﷲ وقاص ‘ڈاکٹر ظفر اﷲ مجاہد ‘خلیق احمد بٹ اورمر کزی تر جمان قصیر شر یف سمیت دیگر سے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ سے زائد تک جاری رہی جس میں لاہور کے ضمنی انتخابات کے علاوہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور دونوں جماعتوں میں تعاون سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ملاقات کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس میں تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں ہر حلقے سے ’’بلے ‘‘کی آواز آرہی ہے اور اگر فر شتوں نے ضمنی انتخابات میں ووٹ نہ ڈالیں تو ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کا میابی یقینی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کا میاب ہوئے ہیں اور انشاء اﷲ ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان اور شعب صدیقی کو سپورٹ کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحر یک انصاف نے جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کر کے وہاں میں انصاف اور صحت سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کیے وہ قابل تحسین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پو لیس سمیت دیگر ادارے سیاسی ہو چکے ہیں مگر کے پی کے میں پو لیس میں تمام فیصلے اور تقر ریاں میرٹ پر ہوتیں ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں خیبر پختونخواہ حکو مت کی کار کر دگی مثالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام امور مکمل ہو چکے ہیں اس لیے اب اس بارے میں کوئی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ یا اتحاد ممکن ہو سکتا جہاں تک ہوسکے گا جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں ۔ میاں مقصود احمد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تحر یک انصاف کے ساتھ مذاکرات کا میاب ہوئے ہیں جسکے تحت ہم اپنی جماعت کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملکر ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت طے کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :