الیکشن کمیشن اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول راوں ماہ کی 19تاریخ کو جاری کریگا

پولنگ 30 نومبر کو ہوگی ،انتخابات کے لئے کی جانے والی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کا آج آخری دن ہے

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن وفاقی درالحکومت کے بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول راوں ماہ کی 19تاریخ کو جاری کریگا۔پولنگ 30 نومبر کو ہوگی ،انتخابات کے لئے کی جانے والی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کا آج (پیر) کوآخری دن ہے ، حلقہ بندیوں پراعتراضات کی سماعت 10 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ ختمی نوٹیفیکیشن 13 اکتوبر کو جاری کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن وفاقی درالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول راوں ماہ کی 19تاریخ کو جاری کریگا اس سے قبل جاری کئے جانے والا شیڈول الیکشن کمیشن نے قانونی وجوہات کی بناء پر واپس لے لیاتھا تاہم پولنگ کے دن میں کو ئی تبدیلی نہیں کی جائے گی انتخاب 30 نومبر کو ہوگا وفاقی درالحکومت کے بلدیاتی انتخابات کے لئے کی جانے والی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کا آج (پیر) آخری دن ہے ، اسکے بعد کسی بھی قسم کا کو ئی اعتراض وصول نہیں کیا جائے گا،حلقہ بندیوں پراعتراضات کی سماعت 10 اکتوبر تک جاری رہے گی جبکہ ختمی نوٹیفیکیشن 13 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کی فہرست ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر ایف ایٹ مرکز میں آویزاں کردی گئی تھی جس پر 8روز تک اعتراضات وصول کرنے تھے اور آج سے ان حلقہ بندیوں پر کئے جانے والے اعترضات پر سماعت شروع کر دی جائے گی تاہم مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی قسم کا کو ئی اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفیکیشن 13اکتوبر کو جاری کیا جائے گا ۔ `