چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے زیادہ سے زیادہ مقدمات نمٹانے کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا

ریگولر مقدمات کے ساتھ سپلمنٹری کاز لسٹ میں لگائے جانے والے مقدمات کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے زیادہ سے زیادہ مقدمات نمٹانے کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا۔ ریگولر مقدمات کے ساتھ سپلمنٹری کاز لسٹ میں لگائے جانے والے مقدمات کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ روزانہ بڑی تعداد میں مقدمات نمٹائے جا رہے ہیں مقدمات نمٹانے کی یہی رفتار رہی تو عدالت عظمیٰ نئے سال کی آمد سے قبل ہی تمام مقدمات نمٹا دے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ مقدمات نمٹانے کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں اب تک ایک بڑی تعداد میں مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں جبکہ الگ الگ بچوں میں زیر سماعت ایک جیسی نوعیت کے مقدمات جن میں نیب اور دیگر مقدمات شامل ہیں کو ایک ساتھ سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے جس سے مقدمات کے نمٹانے کی رفتار میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں میں سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی فعال کیا جا رہا ہے جس کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف انے والی شکایات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :